یوپی میں جنگل راج، چہار جانب لاقانونیت کا دور دورہ: کانگریس

ریاست میں دہشت اور خوفکاسایا ہےوہاں نظم و نسق پوری طرح سے تباہ ہوچکا ہے اور ہرطرف لاقانونیت کا دور دورہ ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

اترپردیش کانگریس کے نائب صدر ویریندر چودھری نے کہا کہ یوگی حکومت کورونا وبا سے مقابلے میں ناکام ثابت ہوئی ہے اور لاک ڈاؤن کے باوجود ذات ۔پات پر مبنی تشدد،قتل اور عصمت دری کے واقعات میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔

مسٹر چودھری نے صحافیوں سے کہا کہ مزدوروں کو گھر پہنچانے کے لئے کوئی پختہ انتظام نہیں کیا گیا۔وہیں دوسری جانب ریاست میں قتل، ذات پر مبنی تشدد،عصمت دری کے واقعات میں روز افزوں اضافہ ہورہا ہے۔ریاست کا نظم ونسق تباہ ہوچکا ہے۔ریاست میں دبنگوں ،جرائم پیشہ افراد کو یوگی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پرتاپ گڑھ کے پٹی تھانے کے گوند پور۔پرسد گاؤں میں دبنگوں نے کرمی خاندان پر قہر برپا کیا ہے۔


واضح رہے کانگریس کے وفد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کر کے ان کی ڈھارس بندھائی۔ریاستی کانگریس کے جنرل سکریٹری و سابق رکن پارلیمان راکیش سچان نے کہا کہ یوگی حکومت کے جنگل راج کی وجہ سے درج سے زیادہ قتل اور سینکڑوں تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔

ایٹہ ،آگرہ ،پریاگ راج، چندولی، سنبھل،پرتاپ گڑھ، امیٹھی، اناؤ سمیت کئی اضلاع میں ذات پر مبنی تشدد کے واقعات پیش آئے ہیں۔ لیکن خاطیوں پر ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مجرموں کو یوگی حکومت کی خاموش حمایت حاصل ہے۔ پرتاب گڑھ میں ہی کل کنڈہ کے مرینا گاؤں میں دبنگوں نے پٹیل سماج کے سات افراد کے ساتھ مارپیٹ کی جس میں شدید طور سے زخمی ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ساتھ ہی جیٹھ وارا تھانہ میں اینٹھی نوبستی میں دلت کنبے پر حملہ ہوا جس میں دولوگوں کی حالت کافی نازک ہے۔


جنرل سکریٹری منوج یادو نے الزام عائد کیا کہ یوگی حکومت دلت۔پسماندہ سماج کا قتل عام کررہی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ گوند پوری میں معمولی تنازع کی وجہ سے جس طرح سے دبنگوں،پولیس اور اقتدار کا قہر دیکھنے کو ملا ہے وہ بہت ہی خوفناک منظر تھا۔ریاست میں نظم و نسق پوری طرح سے تباہ ہوچکا ہے اور ہرطرف لاقانونیت کا دور دورہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */