کیجریوال نے پرالی گھول میں گھپلہ کیا، سی بی آئی کرے جانچ: کانگریس

کیپسول تیار کرنے میں کل خرچ 23 لاکھ 60 ہزار روپے کا آیا ہے جبکہ اس کے اشتہار پر دس کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پرالی کو گلانے کےلئے پوسا انسٹی ٹیوٹ میں تیار بائو ڈی کمپوزڈ گھول میں کروڑوں روپے کا گھپلہ کیا ہے اور اس پورے معاملے میں مرکزی جانچ بیورو - سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہئے ۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کل ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر کیجریوال نے دہلی میں آلودگی کےلئے کسانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا اور پھر پوسا تنظیم میں تیار بائیو ڈی کمپوزڈ گھول کو ایک انقلابی پہل بتاتے ہوئے کسانوں سے پرالی کو گلانے کےلئے اس گھول کا استعمال کرنے کو کہا۔ اس بارے میں بڑے بڑے اشتہار دئے گئے اور پرالی گھول میں گھپلہ کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ اس گھول کےلئے خریدے گئےکیپسول کی تشہیر پر کیجریوال حکومت نے دس کروڑ روپے کے اشتہار دئے اور اس گھول کو انقلابی پہل بتاتے ہوئے اپنی تشہیر کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کیپسول تیار کیا گیا ہے،اس کو تیار کرنے میں کل خرچ 23 لاکھ 60 ہزار روپے کا آیا ہے جبکہ اس اشتہار پر دس کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Jan 2021, 7:11 AM