یوگی اقتدار میں آئین کو تار تار کیا جارہا ہے:للو

ہمیں خود کو جھنجھوڑنا ہوگا اور ایک بڑی لکیر کھینچنی ہوگی۔ اس کے لئے ہمیں اپنی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا تبھی ہم متحد ہوکر تانا شاہ حکومت کو منھ توڑ جواب دے سکیں گے۔

فائل تصویر گیٹی
فائل تصویر گیٹی
user

یو این آئی

اترپردیش کانگریس صدر اجے کمار للو نے ریاستی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہےکہ یوگی حکومت میں دلت استحصال، مظالم اورعصت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ ریزرویشن کو ختم اور آئین کو تار تار کیا جارہا ہے۔

ریاستی کانگریس کے ایس ٹی سیل کے ریاستی مجلس عاملہ کی میٹنگ کل پارٹی دفتر پر منعقد ہوئی۔میٹنگ میں مسٹر للو نے اترپردیش میں دلت استحصال، ظلم، عصمت دری اور قتل کے واقعات پر یوگی حکومت کی تنقید کی اور ایس ٹی سیل کے چیئر مین آلوک پرساد کی یوگی حکومت کے اشارے پر کی گئی گرفتاری کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے اپنی شدید خفگی کا اظہار کیا۔


انہوں نے کہا کہ یوپی کے عوام غور کررہے ہیں کہ وہ کیسے محفوظ رہے ہیں اور کس کو اپنی نمائندگی سونپیں۔ ہم سب کے لئے خود احتسابی کا قت ہے۔ ہمیں خود کو جھنجھوڑنا ہوگا اور ایک بڑی لکیر کھینچنی ہوگی۔ اس کے لئے ہمیں اپنی تعداد میں اضافہ کرنا ہوگا تبھی ہم متحد ہوکر تانا شاہ حکومت کو منھ توڑ جواب دے سکیں گے۔

ایس ٹی سیل کے ریاستی انچارج پردیپ نروال نے کہا کہ ہمیں اپنی منزل اور مقصد تک پہنچنے کے لئے پوری قوت ارادی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا۔تبھی ہم ایسے مخالف حالات کو بدل سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے لوگوں کو بچانے کے لئے زیادتیوں کو بھی برداشت کرتے ہوئے جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے ایس ٹی سیل کے چیئر مین کی گرفتار کی مخالفت اور رہائی کی حمایت میں 19تا 6دسمبر تک اضلاع میں دستخطی مہم چلانے اور اس دوران 22نومبر کو ڈویژنل سطح پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */