پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے اب کسانوں کو سنائی خوشخبری

بھگونت مان نے کسانوں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ مستقبل میں کسی قدرتی آفات سے ہوئے نقصان کا اندازہ لگانے سے پہلے ہی کسانوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

بھگونت مان
بھگونت مان
user

قومی آوازبیورو

پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے کسانوں کے مفادات کی حفاظت کے مقصد سے ایک پیش قدمی کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ مستقبل میں کسی قدرتی آفات سے ہوئے نقصان کا اندازہ لگانے سے پہلے کسانوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے گلابی کیڑے کے حملے کے سبب اپنی فصل گنوانے والے کسانوں کو معاوضہ بانٹنے کے لیے یہاں منعقد ایک تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ فصل نقصان کا اندازہ لگانے سے متعلق طویل اور پریشانی بھرے عمل کے بعد فصل پیدا کرنے والوں کو معاوضہ ملتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسے الٹ دیا جائے گا اور اب کسانوں کو اندازے سے پہلے معاوضہ ملے گا، جیسا کہ دہلی میں پہلے سے ہی کیا جا رہا ہے۔ بھگونت مان نے کہا کہ یہ ایک بوجھل عمل کے بعد معاوضہ پانے کے لیے کسانوں کے لایعنی استحصال کو روکنے میں معاون ہوگا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مالوہ پٹی میں کسانوں کی کپاس کی فصل سفید اور گلابی کیڑوں کے حملے کے سبب نہیں بلکہ خراب معیار والے بیج اور جراثیم کش کی فراہمی کے سبب ہوئی ہے، جو اس بھاری نقصان کے لیے خاص طور سے ذمہ دار ہے۔ انھوں نے اس سلسلے میں گہری جانچ کا اعلان کیا اور کہا کہ کسانوں کو ان نقلی بیجوں اور جراثیم کش کی فراہمی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بھگونت مان نے واضح طور سے کہا کہ اصل قصوروار سابقہ حکومت تھی، جس نے کسانوں کو خراب بیج اور جراثیم کش کی فراہمی کی۔


بھگونت مان نے کہا کہ اگر سابقہ حکومت نے اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے نبھائی ہوتی اور اچھے بیج اور جراثیم کش کی فراہمی یقینی کی ہوتی تو کسانوں کو ایسی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ انھوں نے کہا کہ اتنے بڑے نقصان کے بعد معمولی معاوضہ کسانوں کے زخموں پر نمک چھڑکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ لگاتار حکومتوں نے ملک کے کسانوں کو بھکاریوں میں بدل دیا ہے، جنھیں اپنے نقصان کا معاوضہ حاصل کرنے کے لیے استحصال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔