عام بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے: کیجریوال

اروند کیجریوال نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا ’’بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں مرکزی حکومت دہلی کی تعمیر و ترقی کے لئے معقول رقومات مہیا کرانے کا اعلان کرے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے پیش نظر مرکزی حکومت کہیں اس مرتبہ عام بجٹ کو ملتوی نہ کر دے۔

کیجریوال نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا ’’بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہیے۔ ہم چاہتے ہیں مرکزی حکومت دہلی کی تعمیر و ترقی کے لئے معقول رقومات مہیا کرانے کا اعلان کرے‘‘۔


واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری سے ہونے ہیں اور پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور کسی حکومت کو نئی پالیسی لانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے، لیکن عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جانا ہے۔

عآپ کنوینر اروند کیجریوال نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ دہلی کی تعمیر و ترقی سے سیاست کو الگ رکھا جانا چاہیے اور عام بجٹ پہلے سے طے شدہ تاریخ یکم فروری کو ہی پیش کیا جانا چاہیے۔ یہ دہلی کے لوگوں کے مفاد میں ہونا چاہیے۔ مرکزی حکومت کو دہلی کے لوگوں کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ اسکیموں کو لانا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔