حیدرآباد انکاؤنٹر: سپریم کورٹ کا تشکیل شدہ کمیشن آئندہ ہفتہ دورہ کرے گا

وٹرنری ڈاکٹر کے اجتماعی عصمت دری کے بعد قتل اور لاش کو جلانے کی واردات میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کرے گا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: حیدرآباد کے سائبر آباد پولس کمشنریٹ کی حدود میں 26 سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلا دینے کی واردات میں ملوث ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کی جانچ کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دیا گیا کمیشن آئندہ ہفتہ حیدرآباد کا دورہ کرے گا۔

اس انکاونٹر کے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس بوبڈے کی زیر قیادت عدالت عظمی کی بنچ نے اس معاملہ کی جانچ کے لئے کمیشن قائم کیا تھا۔ تین رکنی بنچ کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی این سرپورکر کی قیادت میں کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کمیشن میں بمبئی ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس ریکھا اور سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹر کارتکئے بھی شامل ہیں۔


کمیشن کی جانب سے حیدرآباد انکاونٹر کی حقیقت کا پتہ لگایا جائے گا۔ آئندہ ہفتہ اپنے دورہ کے آغاز کے موقع پر کمیشن کے ارکان سب سے پہلے گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ پہنچیں گے جہاں انکاونٹر میں ہلاک چاروں ملزمین کی لاشیں محفوظ رکھی گئی ہیں۔ کمیشن کے معائنہ کے بعد امکان ہے کہ یہ لاشیں ان کے ارکان خاندان کے حوالے کر دی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔