ملک کو پہلی خاتون چیف جسٹس مل سکتی ہے

کالیجیئم کی اہم میٹنگ کے بعد نوججوں کی تقرری کی سفارش مرکزکو بھیجی گئی ہےاور ان نو میں سے تین خاتون جج ہیں ۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

سپریم کورٹ میں ججوں کی نو آسامیوں کوپر کر نے کے لئے ضروری عمل شروع ہو گیا ہے ۔واضح رہے منگل کو چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں کالیجیئم کا اجلاس ہوا جس کے بعد نو ججوں کی تقرری کے لئے مرکزی حکومت کو سفارش کردی گئی ہے۔ان نو ججوں میں تین خاتون جج بھی ہیں۔اس کے ساتھ مرکز سے ایک سینئر وکیل کی سیدھے سپری کورٹ میں تقرری کے لئے بھی کہا گیاہے۔

واضح رہے کالیجیئم نے جن ججوں کے ناموں کی سفارش کی ہےان میں تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی ہیں، کرناٹک ہائی کورٹ کی جج جسٹس بی وی ناگ رتنا ہیں،گجرات ہائی کورٹ کے جسٹس بیلا تریویدی ہیں،سینئر وکیل پی ایس نرسمہا کو سیدھےسپریم کورٹ کاجج بنانےکی سفارش کی گئی ہے،کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اےایس اوکا ہیں،گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وکرم ناتھ ہیں، سکم ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جے کے مہیشوری،کیرالہ ہائی کورٹ کے جسٹس سی ٹی رویندر کمار اور مدراس ہائی کورٹ کے جج ایم ایم سندریش ہیں۔


اگر مرکزکالیجیئم کی ان سفارشات کو مان لیتاہے تو مستقبل میں جسٹس وکرم ناتھ،جسٹس بی وی ناگ رتنا اور پی ایس نرسمہا ملک کے چیف جسٹس بن سکتے ہیں۔ واضح رہے ابھی تک کوئی بھی خاتون ملک کی چیف جسٹس نہیں بنی ہے اور اگر جسٹس ناگ رتنا چیف جسٹس بنتی ہیں تو وہ ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس ہوں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔