کشمیر میں سردی کا زور جاری، سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات درج

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا۔

سردی، تصویر آئی اے این ایس
سردی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ درج ہو رہا ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 23 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 نومبر کو موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے نتیجے میں بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں تاہم اس کے بعد 30 نومبر تک موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رواں سیزن کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا۔ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی چھائی رہی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔