ملک میں کووڈ ویکسینیشن 111.40 کروڑ سے متجاوز

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 لاکھ 42 ہزار530 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔

کورونا ٹیکہ کاری
کورونا ٹیکہ کاری
user

یو این آئی

نئی دہلی: کووڈ ویکسینیشن مہم میں ملک میں اب تک 111.40 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے ہفتہ کے روز یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58 لاکھ 42 ہزار530 افراد کو کووڈ ویکسین دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 111 کروڑ 40 لاکھ 48 ہزار 134 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12403 کووڈ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک تین کروڑ 36 لاکھ 26 ہزار 483 لوگ جان لیوا کووڈ 19 سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کورونا سے صحت یابی کی شرح 98.26 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 11850 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔


اس وقت ملک میں ایک لاکھ 36 ہزار 308 کووڈ مریض زیرعلاج ہیں اور یہ شرح 0.40 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 12 لاکھ 66 ہزار 889 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔ اب تک کل 62 کروڑ 23 لاکھ 33 ہزار 939 کووڈ ٹسٹ کیے جا چکے ہیں۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔