کورونا کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے چین نے کی حکمت عملی تیار

ریاستی کونسل کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کیسز کے علاج کے لئے مختص اسپتالوں میں انفیکشنز پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں۔

چین کورونا / ڈی ڈبلیو
چین کورونا / ڈی ڈبلیو
user

یو این آئی

بیجنگ: عالمی وبا کورونا وائرس کے ڈیلٹا وائرس کی قسم سے نمٹنے کے لئے چین نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے وائرس کی مقامی منتقلی کے کیسز کو لگام ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے، کورونا کی نئی قسم سے نبرد آزما ہونے کے لئے اسپتالوں میں بھی ہنگامی بنیادوں کے تحت پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ریاستی کونسل کی انٹر ایجنسی ٹاسک فورس کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کیسز کے علاج کے لئے مختص اسپتالوں میں انفیکشنز پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کیے جائیں۔ دستاویز میں کہا گیا کہ بغیر علامات والے کیسز کے ساتھ ساتھ درآمدی اور مقامی منتقلی کے تمام نوول کورونا وائرس کیسز کو مختص اسپتالوں کے قرنطینہ وارڈز میں داخل اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں سے علیحدہ رکھا جانا چاہئے۔


قرنطینہ وارڈز میں کام کرنے والے عملہ کا اپنے کام کی جگہ پر داخل ہونے سے قبل مکمل ویکسی نیشن کرنا لازمی ہے، مزید کہا گیا ہے کہ عملہ کو بھی الگ تھلگ رکھنے کے لئے انتظامات کیے جائیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے خطرات کے باعث ووہان شہر کی پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ووہان میں ماس کورونا ٹیسٹنگ کے فیصلے کی بڑی وجہ کورونا کے سات کیسز رپورٹ ہونا تھے۔

حکام کے مطابق ووہان میں باہر سے کام کے لئے آنے والے مزدوروں میں کورونا کے یہ کیسز دریافت ہوئے، جس کے باعث گزشتہ ایک سال کے دوران مقامی سطح پر کورونا کیسز آنے کا سلسلہ ٹوٹا۔ حکام نے کورونا کیسز کے بڑھنے پر موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کو بیجنگ میں داخلے سے بھی روک دیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔