جرائم میں سرفہرست یوپی کے وزیر اعلی اعداد و شمار بھی نہیں دیکھنا چاہتے: پرینکا گاندھی

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خواتین جرائم میں سرفہرست اس ریاست کے وزیراعلی اعدادوشمار پر ایک بار غور کرنے کی ضرورت تک محسوس نہیں کرتے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: کانگریس صدر سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے دورے سے ٹھیک پہلے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اترپردیش کی یوگی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خواتین جرائم میں سرفہرست اس ریاست کے وزیراعلی اعدادوشمار پر ایک بار غور کرنے کی ضرورت تک محسوس نہیں کرتے۔

پرینکا گاندھی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ پورے ملک میں خواتین پر سب سے زیادہ جرائم یو پی میں ہورہے ہیں۔ ایک سال میں 56000 سے زیادہ جرائم وقوع پذیر ہورہے ہیں اور اس میں وہ واقعات شامل نہیں ہیں جن کی رپورٹ درج نہیں ہوئی۔کیا یہ اعدادوشماراتنے بھی سنگین نہیں ہیں کہ وزیر اعلی اس پر غور کرنے کی ضرورت تک محسوس نہیں کرتے ۔


قابل ذکر ہے کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو(این سی آر بی) کے ذریعہ جاری اعدادوشمار میں مجرمانہ معاملات میں اترپردیش کو پورے ملک میں سرفہرست بتایا گیا ہے۔2017 میں جاری اعدادوشمار کے مطابق پورے ملک میں خواتین ہراسانی کے 14 فیصدے معاملے تنہایو پی میں ہوتے ہیں۔

اس درمیان پرینکا منگل کو لکھنؤ پہنچی جہاں سے وہ سڑک راستے سے کانگریس صدر و اپنی ماں سونیا گاندھی کے پارلیمانی حلقے رائے بریلی کے تین روزہ دورے کے لئے روانہ ہو گئیں۔ کانگریس جنرل سکریٹری رائے بریلی کے بھوئی مئو گیسٹ ہاوس میں اترپردیش کی نئی ایگزیکٹو کے تربیتی پروگرام کا افتتاح کریں گی۔ دو روزہ تربیتی پروگرام بند کمرے میں ہوگا اور میڈیا کو اس سے دور رکھا گیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ یہ میٹنگ 2022 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر منعقد کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 22 Oct 2019, 4:03 PM