وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے ریاستی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کانگریس حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خوشحالی، صحت مند زندگی اور ہمہ گیر ترقی کی خواہشات کا اظہار کیا

اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
اشوک گہلوت، تصویر ٹوئٹر @ashokgehlot51
user

یو این آئی

جے پور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کانگریس حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں خوشحالی، صحت مند زندگی اور ہمہ گیر ترقی کی خواہشات کا اظہار کیا۔

گہلوت نے کہا کہ ’’ریاست کی حساس، شفاف اور جوابدہ حکومت کے کامیاب تین سال مکمل ہونے پر سب کو مبارکباد دیتے ہوئے میں ریاست کے لوگوں کی خوشی، مسرت، خوشحالی، صحت مند زندگی اور ہمہ گیر ترقی کا خواہش مند ہوں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پوری لگن اور عزم کے ساتھ راجستھان کی ہمہ جہت ترقی کے لئے اپنے اقدام کرنے چاہئیں اور اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی حکومت کی کئی کامیابیوں کو ذکر کیا جن میں بہترین کورونا مینجمنٹ اور راجستھان کی ایک ماڈل ریاست کے طور پر پوری دنیا میں اس کی تعریف، ریاست ہی نہیں بلکہ پڑوسی ریاستوں کے لوگوں کا بھی مفت علاج، کورونا لاک ڈاؤن میں کوئی بھی بھوکا نہ سوئے اس کے لئے کوششیں، تقریبا 32 لاکھ بے سہارا خاندانوں کو فی خاندان ساڑھے پانچ لاکھ روپے کی امداد، وزیر اعلی چرنجیوی ہیلتھ انشورنس اسکیم کے تحت ہر اہل خاندان کو پانچ لاکھ روپے کا مفت علاج دینا شامل ہے۔


اسی طرح ریاستی حکومت نے عوامی منشور کو پالیسی دستاویز قرار دیا ہے اور اب تک ریاستی حکومت اپنے ستر فیصد انتخابی وعدے پورے کر چکی ہے، کسانوں کے لیے پانچ سال تک بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ کسانوں کے قرض کی معافی، چیف منسٹر کسان دوست انرجی اسکیم کے تحت ماہانہ ایک ہزار روپے کے بجلی بل کی گرانٹ۔ چھوٹے کسانوں کا بجلی کا بل تقریباً صفر ہو گیا ہے۔ اب تک 18,000 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے۔ اب تک ایک لاکھ بیروزگاروں کو سرکاری نوکریاں ملنا اور ایک لاکھ بھرتیاں جلد عمل میں آئیں گی۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔