چیف جسٹس رنجن گگوئی شکریہ ادا کرتے ہوئے عدالت سے رخصت

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کام پر اپنے آخری دن پر عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور اور چلے گئے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گگوئی کام پر اپنے آخری دن پر عدالت کے کمرے میں صرف پانچ منٹ رہے اور فہرست میں شامل سبھی معاملوں پر ایک ساتھ نوٹس جاری کرنے کے بعد انہوں نے شکریہ کہا اور اور چلے گئے۔

پرانی روایت کے تحت جسٹس گگوئی کے ساتھ آج کی بینچ میں ملک کے اگلے چیف جسٹس ایس اے بوبڑے بھی شامل تھے۔ دونوں ججوں کے سامنے آج صرف 10 مقدمے زیر فہرست تھے۔ جسٹس گگوئی نے آخری بار بینچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ آج کوئی مینشننگ نہیں ہوگی۔ انہوں نے سبھی دس مقدموں کےلئے ایک ساتھ نوٹس جاری کئے اور شکریہ اداکرتے ہوئے سیٹ سے اٹھ کر چلے گئے۔


اس سے پہلے،سپریم کورٹ بار اسوسی ایشن کے صدر راکیش کھنہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل کےلئے مبارکباد دیں اور کہا کہ انہوں نے ہمیشہ ادارے اور بار کےلئے کام کیاہے۔جسٹس گوگوئی نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔

جسٹس گوگوئی 17نومبر کو ملازمت سے ریٹائر ہورہےہیں ،کیونکہ ہفتے اور اتوار کو عدالت کی چھٹی ہوتی ہے اس لئےان کا عدالت میں آج ہی آخری دن ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔