چھتیس گڑھ ضمنی الیکشن: کھیرا گڑھ اسمبلی سیٹ کے لیے ووٹنگ 12 اپریل، گنتی 16 اپریل کو ہوگی

تارن پرکاش سنہا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے چھتیس گڑھ اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے تحت ضلع راج ناندگاؤں کے اسمبلی حلقہ نمبر 73-خیر گڑھ میں ضمنی الیکشن کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

راج ناندگاؤں: چھتیس گڑھ کے ضلع راج ناندگاؤں میں کھیرا گڑھ اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 12 اپریل کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی 16 اپریل کو ہوگی۔ یہ سیٹ کانگریس کے رکن اسمبلی دیوروَت سنگھ کی موت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ تارن پرکاش سنہا نے بتایا کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) نے چھتیس گڑھ اسمبلی کے ضمنی الیکشن کے تحت ضلع راج ناندگاؤں کے اسمبلی حلقہ نمبر 73-خیر گڑھ میں ضمنی الیکشن کے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔ ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے ساتھ ہی کھیرا گڑھ اسمبلی اور پورے ضلع راج ناندگاؤں میں ضابطہ اخلاق کو موثر بنا دیا گیا ہے۔ کھیرا گڑھ ضمنی الیکشن کے پروگرام کے تحت انتخابات کی اطلاع 17 مارچ کو کی جائے گی، جبکہ پرچہ نامزدگی کی وصولی کی آخری تاریخ 24 مارچ مقرر کی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 مارچ کو ہوگی۔ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ ووٹنگ 12 اپریل کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 16 اپریل کو ہوگی۔ اس طرح اسمبلی حلقہ نمبر 73-کھیرا گڑھ کے ضمنی الیکشن کا پروگرام 18 اپریل تک مکمل ہو جائے گا۔ اس وقت اس اسمبلی حلقے میں ووٹروں کی کل تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 540 ہے جس میں 1 لاکھ 6 ہزار 290 مرد ووٹر اور 1 لاکھ 5 ہزار 250 خواتین ووٹر ہیں۔

کھیرا گڑھ اسمبلی حلقہ میں پولنگ اسٹیشن کی تعداد 291 ہے، جن میں سے 283 بنیادی پولنگ اسٹیشن اور 8 معاون پولنگ اسٹیشن ہیں۔ یہاں ایک ہزار 250 سے زائد ووٹر والے 8 پولنگ اسٹیشن میں 8 معاون پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ کووڈ-19 کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہر پولنگ اسٹیشن کو پولنگ کے دن سے ایک دن پہلے سینیٹائزڈ کیا جائے گا۔


پولنگ بوتھ میں داخل ہونے سے پہلے ہاتھوں کو صاف کرنے کے لیے تمام پولنگ بوتھ کے داخلی دروازوں پر سینیٹائزر کا انتظام کیا گیا ہے۔ پولنگ اسٹیشن پر تھرمل اسکینر کا بھی انتظام کیا جائے گا۔ ووٹنگ کے لیے ہر ووٹر کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت کورونا سے متاثرہ اور مشتبہ (سرٹیفائیڈ) ووٹر، معذور ووٹر اور 80 سال سے زائد عمر کے ووٹر کو فراہم کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔