کانپور تشدد: 47 نامزد ملزمان کے خلاف پولیس کی چارج شیٹ داخل، 20 کو بنایا کلیدی ملزم

تشدد کے سلسلہ میں کم از کم 20 لوگوں کو کلیدی ملزمان قرار دیا گیا ہے، جبکہ 6 افراد کو ثبوتوں کی عدم دستبابی کی بنا پر الزامات سے بری قرار دیا گیا ہے

کانپور میں فلیگ مارچ نکالتے پولیس اہلکار اور افسران / آئی اے این ایس
کانپور میں فلیگ مارچ نکالتے پولیس اہلکار اور افسران / آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

کانپور: کانپور پولیس نے تین جون کو ہونے والے تشدد میں 47 لوگوں کو ملزمان کے طور پر نامزد کرتے ہوئے چارج شیٹ داخل کی ہے۔ تشدد کے سلسلہ میں کم از کم 20 لوگوں کو کلیدی ملزمان قرار دیا گیا ہے، جبکہ 6 افراد کو ثبوتوں کی عدم دستبابی کی بنا پر الزامات سے بری قرار دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق معاملہ میں ملزم بنائے گئے 47 افراد میں سے 20 لوگ سازش میں شامل تھے۔ تشدد کے سلسلہ میں دائر کی گئی یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔ خصوصی جانچ ٹیم نے چارج شیٹ میں اہم ملزم اور سازشی حیات ظفر، مختار بابا اور مقامی بلڈر حاجی وصی کو نامزد کیا گیا ہے۔


مختار بابا کانپور میں بابا بریانی ریستران کےک مالک ہیں جبکہ حیات ظفر مولانا محمد علی جوہر فینز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ اسی معاملہ میں وصی کے بیٹے عبد الرحمن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کانپور کے جوانٹ پولیس کمشنر آنند پرکاش تیواری نے کہا ’’حیات ظفر، مختار بابا اور وصی سمیت تمام 47 ملزمان فی الحال جیل میں قید ہیں۔ ہم جلد ہی باقر گنج پولیس اسٹیشن میں درج بقیہ د ایف آئی آر کے سلسلہ میں بھی فرد جرم دائر کریں گے۔‘‘ خیال ہے کہ کانپور تشدد کے سلسلہ میں پولیس نے کل تین ایف آئی آرز درج کی ہیں اور اب بتک 61 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Aug 2022, 10:12 AM