مرکزی وزیر خارجہ جے شنکر کی راجیہ سبھا میں فتح کو چیلنج، عدالت عظمیٰ نے جاری کیا نوٹس

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ہم جلدی کی تاریخ دیں گے اور اسے غیر مستقل سماعت والے دن فہرست بند کیا جائے گا۔ جے شنکر کی جانب سے ہریش سالوے نے نوٹس قبول کیا۔

ایس جے شنکر، تصویر آئی اے این ایس
ایس جے شنکر، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

عدالت عظمیٰ یعنی سپریم کورٹ نے مودی کابینہ میں شامل وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے گجرات سے راجیہ سبھا کے لیے انتخاب کو چیلنج دینے والی عرضیوں پر بدھ کے روز باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ان عرضیوں میں راجیہ سبھا میں اچانک اور مستقل خالی مقامات کے ضمنی انتخابات کے لیے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے انتخابی کمیشن کے اختیارات کو چیلنج پیش کیا گیا ہے۔ جے شنکر کے انتخاب کے خلاف کانگریس کے گورو پانڈیا نے عرضی داخل کی ہے۔

ہندی نیوز پورٹل ’اے بی پی لائیو‘ پر شائع ایک رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے، جسٹس ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامنیم کی بنچ نے اس معاملے میں سینئر وکیل کپل سبل کی دلیلوں پر غور کیا کہ ان معاملوں کی سماعت کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جائے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے سماعت کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ہم جلدی کی تاریخ دیں گے اور اسے غیر مستقل سماعت والے دن فہرست بند کیا جائے گا۔ جے شنکر کی جانب سے سینئر وکیل ہریش سالوے نے نوٹس قبول کیا۔


اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ وہ راجیہ سبھا میں اچانک اور مستقل سیٹوں پر ضمنی انتخاب کے بارے میں الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کرنے کے انتخابی کمیشن کے حقوق پر اچھی سوچ والا نظام دینا چاہتی ہے۔ یہ عرضیاں گجرات سے راجیہ سبھا کی دو سیٹوں کے لیے 2019 میں ختم ضمنی انتخابات سے متعلق ہیں۔ یہ دونوں سیٹیں بی جے پی امیدواروں نے جیت لی تھیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */