مرکز اور ریاستی حکومیتں تمام غریبوں کو مفت ویکسین لگانے کا اعلان کریں، مایاوتی کا مطالبہ

بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایا وتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے آج بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے سبھی غریبوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا

مایاوتی کورونا کا ٹیکہ لگواتے ہوئے / آئی اے این ایس
مایاوتی کورونا کا ٹیکہ لگواتے ہوئے / آئی اے این ایس
user

یو این آئی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایا وتی نے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے آج بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک کے سبھی غریبوں کو مفت کورونا ویکسین لگانے کا مطالبہ کیا۔

مایا وتی نے بابا صاحب کو یاد کرتے ہوئے آج کہا کہ مرکزی حکومت نے 11 سے 14 اپریل تک ویکسین فیسٹول منانے کی بات کی تھی ، جو اچھی بات ہے ، لیکن بی ایس پی کا مطالبہ ہے کہ ملک کے تمام غریب عوام آج سے مفت ویکسین لگانے کا اعلان کریں۔ وہ سبھی ریاستی حکومتوں سے ہی اپیل کررہی ہیں۔ اگر یہ کیا جاتا ہے تو ، یہ بابا صاحب کو سچا خراج عقیدت ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ باباصاحب کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ملک میں دلت متحد ہوگئے تھے اور اترپردیش میں چار بار بی ایس پی کی حکومت تشکیل پائی تھی ، ملک میں دلتوں کو اوپر اٹھانے میں بابا صاحب کی کوششوں سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ بی ایس پی مسلسل بابا صاحب کے اصولوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔