بینک دھوکہ دہی معاملے میں سی بی آئی نے سات مقامات پر چھاپے مارے

ملزم نے نجی کمپنی اور اس کے ڈائریکٹرز سمیت ، رقم باہر بھیج کر اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ جعلی لین دین کے ذریعے بینکوں کو دھوکہ دیا۔

فائل علامتی تصویر یو این آئی
فائل علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے بینک دھوکہ دہی معاملے کے سلسلے میں دہلی ، نوئیڈا ، گڑگاؤں اور بلند شہر میں سات مقامات پرکل چھاپے مارے۔

سی بی آئی کے ترجمان آر سی جوشی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی قیادت والے بینکوں کے کنسورٹیم کے ساتھ 1،028.94 کروڑ روپئے دھوکہ دہی کے الزام میں فیڈراس الیکٹرک اینڈ انجینئرنگ لمیٹڈ اور اس کے پروموٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔


ایف آئی آر میں الزام لگایا گیا ہے کہ ملزم نے نجی کمپنی اور اس کے ڈائریکٹرز سمیت ، رقم باہر بھیج کر اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ جعلی لین دین کے ذریعے بینکوں کو دھوکہ دیا۔ کمپنی نے بوگس لیجرز تیار کیے ، رقم لینے کے لئے ڈیٹا کو غلط انداز میں پیش کیا اور مختلف قرضوں کو غبن کیا۔

سی بی آئی نے کمپنی کے ساتھ ساتھ اس کے پروموٹرز اختر عزیز صدیقی ، شام سندر دھون ، بندو ڈوگرا ، ریتوشری شرما ، ارون کمار جوشی اور رندھیر جین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے۔سی بی آئی نے دہلی ، نوئیڈا ، گڑگاؤں اور بلندشہر میں سات مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔