میہل چوکسی کیلئے کام کرتی جیٹلی کی بیٹی، ’ڈیڈی‘ نے چور کو بھگا دیا: راہل

کانگریس صدر راہل گاندھی نے میہل چوکسی کے حوالہ سے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بڑا حملہ بولا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

22 Oct 2018, 6:09 PM
چوکسی کیلئے کام کرتی جیٹلی کی بیٹی، ’ڈیڈی‘ نے چور کو بھگا دیا: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے میہل چوکسی کے حوالہ سے مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی پر بڑا حملہ بولا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہا، ’’وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی بیٹی میہل چوکسی کے پیرول پر کام کرتی تھی، جبکہ ان کے وزیر خزانہ والد نے چوکسی کی فائل کو دبائے رکھا اور سے بیرون ملک بھاگنے میں مدد کی۔‘‘

راہل نے مزید کہا، ’’میہل چوکسی کی کمپنی سے انہیں (جیٹلی کی بیٹی) کو 24 لاکھ روپے ملے۔ افسوس ہے کہ میڈیا یہ خبر نہیں دکھا رہی لیکن ملک کے لوگ سمجھدار ہیں وہ اسے نظر انداز نہیں کریں گے۔‘‘

22 Oct 2018, 5:08 PM
بدعنوانی کے الزام میں سی بی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی ایس پی کو کیا گرفتار

گوشت کے کاروباری معین قریشی کیس میں سی بی آئی نے اپنے ہی ڈپٹی ایس پی دیوندر کمار کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دیویندر کو معین قریشی سے تعلقات کی بنا پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دیویندر کمار سی بی آئی کے خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانا کے بدعنوانی معاملہ میں ملزم ہیں۔ سی بی آئی نے راکیش استھانا سمیت کئی افراد کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں ایف آئی درج کی ہوئی ہے۔

سی بی آئی کے مطابق چھاپہ ماری کے دوران دیویندر کمار کے قبضہ سے 8 موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں۔ جانچ ایجنسی نے اتوار کے روز ویویندر کے گھر پر چھاپہ ماری تھا۔ اس معاملہ میں ڈپٹی ایس پی دیویندر کمار، منوج پرساد، ثالثی سومیش پرساد اور دیگر نامعلوم افسران پر بھی معاملہ درج کیا ہے۔

واضح رہے، سی بی آئی نے ایک غیر متوقع قدم اٹھاتے ہوئے اپنے ہی خصوصی ڈائریکٹر راکیش استھانا کے خلاف کروڑوں کی رشوت لینے کا معاملہ درج کیا تھا۔ معین قریشی سے وابستہ ایک معاملہ میں ایک ملزم کے خلاف جانچ کے دوران استھانا پر رشوت لینا کا الزام ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ استھانا کی قیادت والی ایس آئی ٹی ہی معین قریشی بدعنوانی معاملہ میں اس کاروباری کو لے کر ماضی میں ضانچ کر چکی تھی۔

دو مہینے قبل استھانا کے خلاف کابینہ سکریٹری نے سی بی آئی ڈائریکٹر آلوک ورما کے خلاف یہی شکایت کی تھی۔ سی بی آئی نے شکایت کی بنیاد پر استھانا کے خلاف ایف آئی درج کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔