سی بی آئی نے جونیئر انجینئر سمیت دو لوگوں کو کیا گرفتار

سی بی آئی کے مطابق شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سول لائن زون کے محکمہ عمارات کے محکمے میں تعینات ایک جونیئر انجینئر انل مینا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) نے شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کی عمارات کے محکمہ میں تعینات ایک جونیئر انجینئر اور ایک پرائیویٹ شخص کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی کے مطابق شمالی دہلی میونسپل کارپوریشن کے سول لائن زون کے محکمہ عمارات کے محکمے میں تعینات ایک جونیئر انجینئر انل مینا کو رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سونو نامی ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جو عمارت کی تعمیر کروانے کے لئے انجینئر کے نام پر پیسہ لیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے سی بی آئی کو دی گئی اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کے مکان کی دوسری منزل کی چھت ڈالنے کے نام پر انجینئر نے فی اسکوائر یارڈ 600 روپے کا مطالبہ کیا لیکن سودا 500 روپے فی اسکوائر یارڈ پر 50 ہزار روپے میں طے کیا گیا۔ معاملے کی شکایات کے بعد سی بی آئی نے روپے لیتے ہوئے پہلے سونو کو گرفتار کیا اس کے بعد انجینئر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ سی بی آئی نے دونوں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے جس میں کچھ دستاویزات برآمد کئے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔