کورونا بحران: نئے ویرینٹ کے حوالہ سے احتیاط ضروری، شیوراج چوہان

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج دارالحکومت بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کا معائنہ کیا تاکہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے

شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
شیوراج سنگھ چوہان، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج دارالحکومت بھوپال کے حمیدیہ اسپتال کا معائنہ کیا تاکہ کورونا کی ممکنہ تیسری لہر کے پیش نظر تیاریوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

اس دوران انہوں نے ریاست کے تمام ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کی اور کہا کہ اومیکرون کا کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ جیسا اثر نہیں ہے، لیکن ہمیں ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست بھر میں کورونا کے 77 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھوپال میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمام انتظامات وقت پر ہونے چاہئیں۔ آکسیجن بیڈز، آئسولیشن، آئی سی یو سمیت تمام آلات کے انتظامات رہنے چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ لہر میں جو کمیاں رہ گئی تھیں، اس بار اس بڑے بحران سے نمٹنے کے لیے تمام کوتاہیوں کو دور کرنا ہوگا۔ اسپتالوں میں ایک ماہ کی ضروری ادویہ ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ خود ہر دو تین دن بعد کورونا کی تیاریوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ابھی کورونا ویرینٹ کا اتنا اثر نہیں ہے، لیکن یہ ویرینٹ کب بدلے گا، یہ نہیں کہا جا سکتا۔ اس کا اثر ملک میں نظر آرہا ہے، اس لیے ہمیں ہر حال میں محتاظ اور تیار رہنا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔