سی اے امتحان: سپریم کورٹ کے ذریعہ نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت

درخواست گزار نے 29 جولائی سے 16 اگست تک آئی سی اے آئی کے ذریعہ ہونے والے سی اے امتحان کے لئے آپٹ آؤٹ آپشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ 
سپریم کورٹ
user

یو این آئی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کورونا وبا کی بھیانک صورت حال کے پیش نظر 29 جولائی سے 16 اگست تک ہونے والے چارٹرڈ اکاؤنٹنیسی کے امتحان کے لئے ’آپٹ آؤٹ‘ منصوبہ کو مزید آسان بنانے اور اس ضمن میں نیا نوٹیفیکشن جاری کرنے کی انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا (آئی سی اے آئی) کو ہدایت دی۔

جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ پر مشتمل ڈویزن بنچ نے معاملے کی اگلی سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی۔ جسٹس کھانولکر نے کہا کہ چونکہ وبائی صورتحال ’مستحکم‘ نہیں ہے بلکہ ہر لمحے تبدیل ہو رہی ہے لہذا آپٹ آؤٹ اسکیم کو زیادہ لچکدار بنایا جائے اور اس کے آپشنز کو کھلا رکھا جائے۔


درخواست گزار ’انڈیا وائڈ پیرینٹس ایسوسی ایشن‘ کی جانب سے پیش ہونے والے، وکیل الکھ الوک سریواستو نے دلیل دی کہ بہت سے طلبا جو کنٹونمنٹ زون میں ہیں اور ایسے امیدوار بھی ہیں جن کی ریاستی حکومتوں نے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے اس ضمن میں مغربی بنگال کی مثال بھی پیش کی۔

سینئر ایڈوکیٹ رام جی سرینواسن نے، جو آئی سی اے آئی کی طرف سے پیش ہوئے، نے کہا کہ ملک بھر میں 500 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جنہیں مکمل طور پر سینٹائز کیا گیا ہے اور امیدواروں کے لئے صفائی کے بہتر انتظامات کیے گئے ہیں۔ اب امتحانی مرکز تبدیل کرنا مشکل ہوگا۔ اس پر عدالت نے متعدد منطقی سوالات اٹھائے، اور نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تاکہ آپٹ آؤٹ پلان کو لچکدار بنایا جاسکے اور سماعت کے لئے 2 جولائی کی تاریخ مقرر کی۔ درخواست گزار نے 29 جولائی سے 16 اگست تک آئی سی اے آئی کے ذریعہ ہونے والے سی اے امتحان کے لئے آپٹ آؤٹ آپشن منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Jun 2020, 7:30 PM