اترپردیش اور کیرالہ کی دو راجیہ سبھا سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات 24 اگست کو

ان دونوں سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے چھ اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ 13 اگست کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جائیں گے اور کاغذات کی جانچ 14 اگست کو ہوگی۔

اترپردیش اور کیرالہ کی دو راجیہ سبھا سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات 24 اگست کو
اترپردیش اور کیرالہ کی دو راجیہ سبھا سیٹوں کےلئے ضمنی انتخابات 24 اگست کو
user

یو این آئی

نئی دہلی: اترپردیش سے راجیہ سبھا کے رکن بینی پرساد ورما اور کیرالہ سے راجیہ سبھا رکن ویریندر کمار کے انتقال کے سبب خالی ہوئیں دو سیٹوں پر ضمنی انتخابات 24 اگست کو ہوں گے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اسمبلی کے رکن ایم وی رمنا راؤ کے استعفی سے خالی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات بھی 24 اگست کو ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے جمعرات کو یہاں جاری ریلیز میں کہا کہ ان دونوں سیٹوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے چھ اگست کو نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا جبکہ 13 اگست کو کاغذات نامزدگی داخل کیے جائیں گے اور کاغذات کی جانچ 14 اگست کو ہوگی۔ اس کے بعد 17 اگست تک نام واپس لئے جاسکیں گے۔ آندھرا پردیش اسمبلی کے ضمنی انتخابات بھی اسی پروگرام کے تحت ہوں گے۔ ایم وی رمنا راو نے ایک جولائی کو استعفی دیا تھا۔ ان کا دور اقتدار 29 مارچ 2023 تک تھا۔


ریلیز کے مطابق ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ 24 اگست کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی اسی دن شام پانچ بجے شروع ہوگی اور انتخابی عمل 26 اگست تک ختم ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا رکن بینی پرساد ورما کا اس سال 27 مارچ کو انتقال ہوگیا تھا جبکہ ایم پی ویریندر کمار کا انتقال 28 مئی کو ہوا تھا۔ بینی پرساد ورما کی مدت کار دو اپریل 2022 تک تھی جبکہ ویریندر کمار کی میعاد 4 جولائی 2022 تک تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */