ضمنی انتخابات: بی جے پی کے رگھوراج شاکیہ مین پوری میں ڈمپل یادو کو کریں گے چیلنج

بی جے پی نے رگھوراج سنگھ شاکیہ کو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے، جن کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ہوگا۔

رگھوراج سنگھ شاکیہ اور ڈمپل یادو، تصویر آئی اے این ایس
رگھوراج سنگھ شاکیہ اور ڈمپل یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اتر پردیش کی مین پوری لوک سبھا سیٹ اور اتر پردیش، راجستھان، بہار اور چھتیس گڑھ کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات کے لیے آج امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ بی جے پی کے مرکزی دفتر نے آج صبح یہ فہرست جاری کی۔

بی جے پی نے رگھوراج سنگھ شاکیہ کو مین پوری لوک سبھا سیٹ سے نامزد کیا ہے، جن کا مقابلہ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو سے ہوگا۔ رگھوراج شاکیہ کو سماج وادی پارٹی کے سابق لیڈر اور پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے لیڈر شیو پال سنگھ یادو کا قریبی بتایا جاتا ہے۔


اتر پردیش کی کھتولی اسمبلی سیٹ سے راج کماری سینی اور رام پور سے آکاش سکسینہ، راجستھان کی سردارشہر سیٹ سے اشوک کمار پنچا، بہار کی کرہانی سیٹ سے کیدار پرساد گپتا اور چھتیس گڑھ کی بھانو پرتاپور سیٹ سے برہمانند نیتام کو بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے۔ ان سیٹوں پر ووٹنگ 5 دسمبر اور ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔