چین لگاتار چڑھائی کرتا ہے لیکن حکومت ہند کونے میں چھپ جاتی ہے: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین لگاتار چڑھائی کرتا ہے لیکن حکومت ہند کونے میں چھپ جاتی ہے۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ چین لگاتار چڑھائی کرتا ہے لیکن حکومت ہند کونے میں چھپ جاتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب بھی سیاست دانوں کی طرف سے مرکز کو فیصلوں اور پالیسیوں کے حوالے سے سوال کیا جاتا ہے تو اس کا جواب یہی دیا جاتا ہے کہ پاکستان میں اس پر جشن منایا جائے گا۔

محبوبہ مفتی نے، کانگریس صدر راہل گاندھی کے ایک ٹویٹ کہ مودی چین سے خوف زدہ ہیں، پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا تھا 'راہل کو کیا ہوگیا ہے اس کا ٹویٹ پاکستان کے اخباروں میں سرخی بن گیا ہوگا وہ جشن کے موڈ میں کیوں ہیں'، کے تناظر میں اپنے ایک ٹویٹ میں ان باتوں کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ چین نے جیش محمد نامی تنظیم کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز کو 'ٹینکل ہولڈ' کی بنیاد پر ایک بار پھر روک دیا ہے۔ یہ تجویز لیتہ پورہ پلوامہ میں 14 فروری کو ہوئے ایک خود کش حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 سینکشنز کمیٹی کے تحت دی گئی تھی۔

بدھ کے روز اس معاملے پر فیصلہ لینے کی آخری تاریخ تھی لیکن چین کی طرف سے ویٹو کرنے کے باعث یہ معاملہ اب کم سے کم تین ماہ کےلئے التوا میں رہے گا۔ دریں اثناء مرکزی وزارات خارجہ نے چین کی طرف سے مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دینے کی تجویز پر ایک بار پھر روک لگانے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔