مدھیہ پردیش: صدر جمہوریہ مرمو کی تقریب میں شرکت کے لیے شہڈول جا رہی بس پلٹی، ایک شخص کی موت، کئی زخمی

حادثہ میں ایک مسافر کی دردناک موت ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے، علاوہ ازیں 24 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، یہ سبھی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی تقریب میں شامل ہونے شہڈول جا رہے تھے۔

مدھیہ پردیش میں بس حادثہ
مدھیہ پردیش میں بس حادثہ
user

قومی آوازبیورو

مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں منعقد صدر جمہوریہ کی تقریب میں شریک ہونے جبلپور سے جا رہے لوگوں سے بھری بس کٹنی ضلع میں پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے اور دو درجن سے زائد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہو رہی ہے۔

شہڈول میں یومِ قبائل کے موقع پر ریاستی سطح پر قبائلی یومِ وقار تقریب منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بطور مہمانِ خصوصی حصہ لیا۔ ریاست کے الگ الگ حصوں سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ شہڈول پہنچے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق جبلپور سے ایک مسافر بس کچھ لوگوں کو لے کر شہڈول کی طرف جا رہی تھی، تبھی یہ بس امریا پان تھانہ علاقہ کے سہورا روڈ پر پکریا گاؤں کے پاس بے قابو ہو کر پلٹ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے اور 24 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ان سبھی کو مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔