10 مارچ کے بعد غنڈوں کی غنڈہ گردی نکال دی جائے گی: کیشو موریہ

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ غنڈوں کی غنڈہ گردی کیسے ختم کی جاسکتی ہے 10 مارچ کے بعد دیکھتے ہیں۔ ابھی ضابطہ اخلاق نافذ ہے ہم جمہوریت پر یقین کرتے ہیں اور اس پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے۔

تصویر ٹوئٹر Maurya@kpmaurya1
تصویر ٹوئٹر Maurya@kpmaurya1
user

یو این آئی

اٹاوہ: اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بڑی جیت کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ 10 مارچ کے بعد غنڈوں کی غنڈہ گردی نکال دیں گے۔ بھرتھنا اسمبلی حلقے کے بکیور میں بدھ کو بی جے پی امیدوار ڈاکٹر سدھارتھ شنکر دوہرے کی حمایت میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے پہنچے کیشو پرساد موریہ نے کرہل میں مرکزی وزیر ایس پی سنگھ بگھیل پر کل ہوئے حملے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے غنڈے اپنی غنڈہ گردی سے باز نہیں آرہے ہیں۔

کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ 10 مارچ کے بعد غنڈوں کو باہر لائیں گے۔ غنڈوں کی غنڈہ گردی کیسے ختم کی جاسکتی ہے 10 مارچ کے بعد دیکھتے ہیں۔ ابھی ضابطہ اخلاق نافذ ہے ہم جمہوریت پر یقین کرتے ہیں اور اس پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے۔


انہوں نے کہا کہ ایس پی مقابلے میں دور دور تک نہیں ہے۔ دومراحل میں اکھلیش کی حالت خستہ ہوگئی ہے۔ بی جے پی 2022 میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ اکھلیش یادو کو اب سپنا آنا بند ہوگیا ہے۔ ان کی ہوا خراب ہے۔ ان کے تئیں لوگوں میں غصہ ہے جس کے نتیجہ میں سال 2014 اور 2017 کے بعد 2022 میں بھی جھیلنا پڑے گا۔

نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ نے کہا کہ ایس پی۔ بی ایس پی اور کانگریس نے ریاست کی حالت کافی خراب کر دی تھی۔ ریاست میں غنڈہ راج قائم تھا لوگ نقل مکان کر رہے تھے لیکن جب سے بی جے پی کی مرکز میں اور ریاست میں حکومت آئی ہے یومیہ ترقی کی گنگا بہہ رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔