پارلیمنٹ کا اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا، یکم جنوری کو پیش ہوگا بجٹ

پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے جا رہا ہے، کورونا کے معاملوں میں ہو رہے اضلافہ کے درمیان پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنا حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوگا

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ بجٹ اجلاس کا پہلا حصہ 31 جنوری سے 11 فروی تک اور دوسرا حصہ 14 مارچ سے 8 اپریل تک ہو سکتا ہے۔ کورونا کے معاملوں میں ہو رہے اضلافہ کے درمیان پارلیمنٹ کا اجلاس منعقد کرنا حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کی شروعات صدر رام ناتھ کووند کے خطاب سے ہوگی۔ صدر دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جائے گا۔ صدر کووند نے اختصاص (نمبر 5) قانون، 2021 کو اپنی منظوری دے دی ہے جو حکومت کو موجودہ مالی سال کے دوران اضافی 3.73 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرنے کا اختیار فراہم کرتا ہے۔


قبل ازیں، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے مل میں کورونا انفیکشن کے معاملوں میں تیزی کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں اٹھائے گئے صحت سے متعلق اقدامات اور دیگر تیاریوں کا جائزہ لیا تھا۔ پارلیمنٹ کے تقریباً 400 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ لہذا لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے افسران سے آئندہ بجٹ اجلاس کو محفوظ طریقہ سے منعقد کرنے کے لئے ضروری اقدامات لینے کو کہا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔