بجٹ اجلاس: تمل ناڈو حکومت نے کسانوں کے لئے کئی منصوبوں کا کیا اعلان

پنیر سیلوم نے کہا کہ تمل ناڈو ملیٹ مشن کے ایک حصے کے طور پر باجرے کے لئے خصوصی زون بنائے جائیں گے۔ باجرہ دکھنے میں چھوٹا ہوتا ہے لیکن جسم کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی غذائیت سے بھرپور ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو کی اسٹالن حکومت نے ہفتے کو مختلف علاقوں کے کسانوں کے لئے کئی فلاح وبہبود کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ وزیر زراعت ایم آر کے پنیر سیلوم نے اسمبلی میں دوسرا زرعی بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں باجرے کی پیداوار بڑھانے کے لیے ریاستی حکومت دو باجرہ خصوصی زون بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو ملیٹ مشن کے ایک حصے کے طور پر باجرے کے لئے خصوصی زون بنائے جائیں گے۔ باجرہ دکھنے میں چھوٹا ہوتا ہے لیکن جسم کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی غذائیت سے بھرپور ہے۔ اس تصور کی تائید کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سال 2023 کو 'باجرے کا بین الاقوامی سال' قرار دیا ہے۔


وزیر موصوف نے کہا کہ کاشتکاری سے لے کر قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ پیداوار کی مارکیٹنگ تک کی سرگرمیوں میں مدد کے ساتھ کسانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس اسکیم کو مرکزی اور ریاستی حکومت کے فنڈز سے کل 92 کروڑ روپے کے مختص کے ساتھ لاگو کیا جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک اسکیم ہوگی جسے مرکزی اور ریاستی حکومت کے فنڈز سے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے نافذ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے ڈیجیٹل زراعت پر ایک منصوبہ تیار کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ سات زرعی موسمی علاقوں کو 1,330 مائیکرو ایگریکلچر علاقوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ، پیداوار کے عوامل کی بنیاد پر موسمیاتی علاقے کی بنیاد پر کسانوں کے لیے ایک نئی منافع بخش فصل کی اسکیم تیار کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔