بی ایس پی لاک ڈاؤن میں توسیع کے فیصلے کی حمایت کرے گی: مایاوتی

مایاوتی نے سنیچر کو کہا کہ کورونا وائرس سے نبردآزما عوام کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت کو لاک ڈاؤن کے ضمن میں فیصلہ کرنا چاہیے اس ضمن میں حکومت کے ہر فیصلے کے ساتھ بی ایس پی کھڑی رہے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لاک ڈاؤن: بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر اگر مرکزی حکومت لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ کرتی ہے تو ان کی پارٹی اس کا استقبال کرے گی۔ مایاوتی نے سنیچر کو کہا کہ کورونا وائرس سے نبردآزما عوام کے مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے حکومت کو لاک ڈاؤن کے ضمن میں فیصلہ کرنا چاہیے اس ضمن میں حکومت کے ہر فیصلے کے ساتھ بی ایس پی کھڑی رہے گی۔

بی ایس پی سپریمونے اپنے ٹوئٹ میں لکھا "کورونا وائرس کے مہلک اثر کی وجہ سے ملک میں جاری 21 روزہ لاک ڈاؤن کی ہر سطح سے جائزہ لینے اور عوام کے وسیع تر مفاد کا پورا پورا خیال رکھ کر اگر مرکزی حکومت اسے اور آگے بڑھانے کا کوئی فیصلہ کرتی ہے تو بی ایس پی اس کا استقبال کرے گی۔


مایاوتی نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قومی بحران کی گھڑی میں ذات، مذہب اور پارٹی کی سیاست سے اوپر اٹھ کر کوئی فیصلہ کرتے وقت غریبوں، کمزوروں، مزدوروں اور کسانوں کے مفادات اور ان کے تعاون کو ضرور دھیان میں رکھے۔

سابق وزیرا علی نے کہا کہ کورونا وائرس کے خطرات سے نبردآزما سبھی ڈاکٹروں، نرسوں، صفائی ملازمین اور پولیس اہلکار و بالواسطہ طور سے ملک کی خدمت میں لگے سبھی افراد کے ہر قسم کے بچاؤ و خاندانی تحفظ وغیرہ کے لئے بھی مرکزی و ریاستی حکومتوں کو کافی متحرک دکھنا چاہے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔