اتر پردیش کے آئندہ انتخابات میں بی ایس پی کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی، مایاوتی کا اعلان

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا، ’’اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی‘‘

بی ایس پی صدر مایاوتی
بی ایس پی صدر مایاوتی
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی (بیی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ بی ایس پی اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور تنہا ہی انتخابی میدان میں اترے گی۔

کسان تحریک پر مایاوتی نے کہا، ’’بہوجن سماج پارٹی مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ دہلی میں احتجاج کر رہے کسانوں کے تمام مطالبات کو قبول کیا جائے۔‘‘

مایاوتی نے کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری مہم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں سبھی کو یہ ویکسین مفت فراہم کی جائے۔ مایاوتی نے مزید کہا کہ اگر بی ایس پی اتر پردیش میں حکومت بناتی ہے تو سبھی کو مفت کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے کہا، ’’اتر پردیش اور اتراکھنڈ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی ایس پی کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ پارٹی تمام اسمبلی حلقوں میں اپنے دم پر میدان میں اترے گی۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 10:59 AM