مایاوتی اپنی سالگرہ ’یوم عوامی بہبود‘ کے طور پر منائیں گی

مایاوتی کے ذریعہ لکھی گئی کتاب’سنگھرش مئے جیون و بی ایس پی مومنٹ کا سفر نامہ’ کی16ویں جلدکا ہندی و انگریزی زبانوں میں اجراء ہوگا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی کا آج یعنی 15جنوری کویوم پیدائش ہے اور وہ آج 65 سال کی ہو گئی ہیں ۔ اپنا یوم پیدائش کافی جوش و خروش کے ساتھ منانے والی بی ایس پی سربراہ نے پارٹی کارکنوں کو اپنا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کورونا بحران کے پیش نظر کورونا گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے یوم پیدائش پوری سادگی کے ساتھ'یوم عوامی فلاح وبہبود'کے طور پر منائیں۔

اپنی یوم پیدائش پر پروگرام و تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں سابق وزیر اعلی نے لکھا کہ'سبھی کو معلوم ہے کہ کل 15جنوری 2021 کو میرا 65واں یوم پیدائش ہے۔جسے پارٹی کے لوگ کورونا وباکی وجہ سے کورونا کے گائیڈ لائنس پر عمل کرتے ہوئے پوری سادگی اور اس سے متاثر کافی غریب و بے سہارا افراد کی اپنی سکت کے مطابق مدد کر کے'یوم عوامی بہبود'کے طور پر منائیں تو بہتر ہوگا۔


انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میری یوم پیدائش کی مناسبت سے میرے ذریعہ لکھی گئی کتاب'سنگھرش مئے جیون و بی ایس پی مومنٹ کا سفر نامہ' کی16ویں جلدکا ہندی و انگریزی زبانوں میں اجراء ہوگا۔اسے پڑھ کر'آتم سمان و سوابھیمان مومنٹ'کو آگے بڑھانے میں کافی مدد ملے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 15 Jan 2021, 8:40 AM