کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر دولہا- دلہن اور باراتیوں پر جرمانہ

ضلع میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 22,630 لوگوں پر چالان کرنے کی کارروائی کرتے ہوئے 23 لاکھ 73 ہزار 895 کی رقم وصولی گئی ہے۔

عالمتی، تصویر آئی اے این ایس
عالمتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بڑوانی: مدھیہ پردیش کے بڑوانی ضلع میں کورونا کرفیو کی شرطوں کی خلاف ورزی کرنے پر تین دولہا - دلہن اور باراتیوں پر جرمانے لگائے گئے ہیں۔ بڑوانی کے ایس ڈی ایم گھن شیام دھنگر نے آج بتایا کہ جمعرات کی رات بڑوانی سے شادی کر کے اندور لوٹ رہے دولہے اور باراتیوں کی تعداد کی اجازت سے زیادہ باراتیوں کو لانے پر دس ہزار روپے کا جرمانہ وصولہ گیا ہے۔

اسی طرح راج پور کے سب ڈیویژنل افسر محصولات وی ایس چوہان نے آج بتایا کہ کل انجڑ میں طے حد سے زیادہ باراتیوں کو لانے پر 15 سو روپے کی چالانی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو بھی ایک دولہا اور دلہن پر کار میں اجازت سے زیادہ سواری بٹھانے کے معاملے میں ایک ہزار روپے کی رقم وصولی گئی تھی۔


ضلع میں کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے پر اب تک 22,630 لوگوں پر چالان کرنے کی کارروائی کرتے ہوئے 23 لاکھ 73 ہزار 895 کی رقم وصولی گئی ہے۔ وہیں 13 لوگوں پر دفعہ 188 کے تحت کارروائی، 76 دکانوں کو سیل کرنے اور 658 لوگوں کو کھلی جیل میں بھیجنے کی کارروائی ہوئی ہے۔

بڑوانی ضلع میں پچھلے 24 گھنٹے میں 190 اور کھرگون ضلع میں 279 لوگ متاثر پائے گئے ہیں۔ کھرگون ضلع کے کورونا انچارج وزیر ہردیپ سنگھ ڈنگ نے ضلع کے مختلف کوود کیئر سینٹروں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات دیں۔


کھرگون ضلع کلیکٹر انوگرہ پی نے کل ضلع اسپتال کا اچانک انسپیکشن کیا، جس میں پایا گیا ہے کہ ایسے مریض جن کا سیچوریشن لیول 95 سے 97 ہے، انہیں آکسیجن ماسک لگایا گیا ہے۔ انہوں نے پایا کہ بہتر حالات کے بعد بھی وہ کووڈ-19 سینٹر نہیں جانا چاہتے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔