بڑی خبر: مالیا کے بھاگنے میں مودی کے قریبی افسر کا ہاتھ، راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا، گجرات کیڈر کے افسر اے کے شرما سی بی آئی میں مودی کے من پسند ہیں، نیرو مودی اور میہل چوکسی کے بھاگنے میں انہیں کا ہاتھ ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

15 Sep 2018, 1:18 PM
مالیا کے بھاگنے میں مودی کے قریبی افسر کا ہاتھ: راہل گاندھی

وجے مالیا کے ملک سے باہر بھاگنے کے معاملہ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم نریدر مودی پر حملہ بولا ہے۔ لگاتار دوسرے دن اس مدے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے لکھا، ’’سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر اے کے شرما نے مالیا کے لُک آؤٹ نوٹس کو کمزور کیا اور اسے بھاگنے دیا۔ اے کے شرما جو گجرات کیڈر کے افسر ہیں اور سی بی آئی میں پی ایم مودی کے من پسند ہیں۔ نیرو مودی اور میہل چوکسی کے بھاگنے میں اے کے شرما کا ہی ہاتھ ہے۔‘‘

15 Sep 2018, 10:16 AM

ملک بھر میں تیل قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ لگاتار جاری ہے۔ ہفتہ کے روز داموں میں پھر سے اضافہ ہوا اور دہلی میں پٹرول 35 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے مزید مہنگا ہو گیا۔ دہلی میں پٹرول 81.63 روپے اور ڈیزل 73.54 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 34 پیسے مہنگا ہو کر 89.1 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے مہنگا ہو کر 78.07 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔