بڑی خبر: سابق یو این جنرل سکریٹری کوفی عنان کا انتقال

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

18 Aug 2018, 4:48 PM
سابق یو این جنرل سکریٹری کوفی عنان کا انتقال

اقوام متحدہ کے سابق جنرل سکریٹری کوفی عنان کا 80 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ یہ اطلاع کوفی عنان فاؤنڈیشن نے دی۔ 1938 میں گھانا میں پیدا ہوئے کوفی انان نے 1997 سے 2006 تک اقوام میں متحدہ کے جنرل سکریٹری کے طور پر کام کیا تھا۔

کوفی عنان نوبل امن انعام سے سرفراز ہو چکے تھے۔ کوفی عنان کے دو قریبی ساتھی نے بتایا کہ عنان سنیچر کی صبح سوئٹزرلینڈ میں واقع برن کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔

18 Aug 2018, 2:03 PM

نئی دہلی: کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی سے کیرالہ سیلاب کو قومی آفت قرار دئے کئے جانے کی اپیل کی ہے۔ راہل نے ٹوئٹ میں لکھا، ’’پیارے وزیراعظم، براہ کرم کیرالہ سیلاب کو بلا تاخیر قومی آفت قرار دیں۔ ہمارے لاکھوں لوگوں کی زندگی، معیشت اور مستقبل داؤ پر لگا ہے۔‘‘

اس سے قبل جمعہ کو راہل گاندھی نے کانگریس کارکنوں سے سیلاب سے متاثرہ کیرالہ میں امدادی مہم چلانے کی اپیل کی تھی۔

18 Aug 2018, 11:00 AM
وزیر اعظم کا سیلاب زدہ کیرالہ کا فضائی سروے

مرکزی حکومت نے کیرالہ کے لئے 500 کروڑ روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان وزیر اعظم، وزیر اعلی و دیگر افسران کی میٹنگ کے دران کیا گیا۔ کیرالہ حکومت نے مرکز سے 2000 کروڑ روپے کی مالی امداد طلب کی تھی۔ ریاستی حکومت نے سیلاب کے باعث 20 ہزار کروڑ کی تباہی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے کیرالہ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔


18 Aug 2018, 10:24 AM
وزیر اعظم کی کیرالہ کے وزیر اعلیٰ و دیگر افسران کے ساتھ میٹنگ

وزیر اعظم سیلاب سے بری طرح سے متاثر کیرالہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین اور مرکزی وزیر کے جے الفونس کے ساتھ میٹنگ کر کے صورت حال کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔

18 Aug 2018, 9:27 AM
کیرالہ سیلاب: یو این جنرل سکریٹری کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری اینٹونیو گٹریس نے کیرالہ میں سیلاب سے ہوئیں اموات اور تباہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈجارک نے جمعہ کے روز صحافیوں سے کہا کہ اقوام متحدہ ہندوستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی اور اموات سے پریشان ہیں۔ یہ سیلاب 100 سالوں میں سب سے تباہ کن ہے۔

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان نے تعاون طلب کیا ہے، انہوں نے کہا کہ تاحال امداد طلب نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس طرح کی قدرتی آفات سے نمٹنے کی مؤثر مشینری موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’لیکن یقیناً ہماری ٹیم اور ہمارے ریزیڈنٹ کنوینر یوری افناسیو رابطہ میں ہیں اور صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔‘‘


18 Aug 2018, 8:37 AM
سیلاب اور لینڈ سلائنڈنگ سے اب تک 324 افراد ہلاک، لاکھوں افراد بے گھر

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلی پناری وجين نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بارش اور سیلاب کی وجہ سے 29 مئی سے اب تک 324 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

وجين نے کہا کہ ان 324 اموات میں سے 164 آٹھ اگست کے بعد ہوئی ہیں۔ کیرالہ میں اب تک یہ سب سے بڑی راحت اور بچاؤ مہم ہے جس میں مختلف ایجنسیوں نے صرف جمعہ کو 82,442 افراد کی جان بچائی ہے۔ الوا سے 71,591، چلاكڑی سے 5,500، چیگنور سے 3,060، كٹاند سے 2,000 اور ترولا اور ارنملا سے 741 افراد کو بچایا گیا ہے۔

جمعہ کی شام تک ریاست کے 70,085 خاندانوں کے 3,14,391 افراد کو راحتی کیمپوں میں منتقل کیا جاچکا ہے۔ امدادی مہم میں 40,000 پولس اہلکار اورفائربریگیڈ کی ٹیم کے 3,200 ملازمین کو لگایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بحریہ کے 46، ایئرفورس کے 13، کوسٹ گارڈوں کی 16 ٹیمیں اورر نیشنل ڈیزاسٹر ریسپونس فورس (این ڈی آر ایف) کی 79 اور محکمہ ماہی گیری کی 403 کشتیاں بچاؤ اور راحت مہم میں لگی ہوئی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔