بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کورونا کے شکار! رابطہ میں آئے لوگوں کو جانچ کرانے کی صلاح

انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وہ خانگی قرنطینہ میں ہیں اور ضروری طبی تعاون لے رہے ہیں

کشے کمار، تصویر یو این آئی
کشے کمار، تصویر یو این آئی
user

قومی آوازبیورو

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کر کے کہا ہے کہ وہ خانگی قرنطینہ (ہوم کوارنٹین) میں ہیں اور ضروری طبی تعاون حاصل کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اکشے کمار بالی ووڈ کے مصروف ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ سال 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن ہٹائے جانے کے بعد سے وہ لگاتار شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اپنی تمام فلموں کو مقررہ اوقات میں مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

اکشے کمار نے خود کے کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بارے میں اطلاع دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’میں سبھی کو بتایا چاہتا ہوں کہ آج صبح میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’کورونا پروٹوکولز کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے میں خود کو آئسولیٹ کر لیا ہے۔ میرے رابطہ میں آنے والے لوگوں کو صلاح دیتا ہوں کہ وہ اپنا ٹیست کرا لیں۔ میں جلد ہی دوبارہ سے ایکشن میں آؤنگا۔‘‘


واضح رہے کہ فلم اور ٹی وی صنعت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ سیریل انوپما کی اداکارہ روپا گانگولی اور اداکار سودھانشوش پانڈے بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ کارتک آرین، عامر خان، پریش راول سمیت دیگر اداکار بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

اکشے کمار کی تازہ فلموں کی بات کریں تو ان کے پاس بچن پانڈے، رام سیتو، رکشا بندھن، سوریہ ونشی، پرتھوی راج، بیل باٹم، اترنگی رے جیسی بڑی فلمیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں فلم رام سیتو کی شوٹنگ شروع کی تھا، تاہم اب اس پر کام رک جانے کے امکانات ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔