بی جے پی میں عزت نہیں ملنے سے ناراض دلت رکن اسمبلی نے دی پارٹی چھوڑنے کی دھمکی

بہار میں بی جے پی کی پانچ بار کی رکن اسمبلی بھاگیرتھی دیوی نے جمعرات کو استعفیٰ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں انھیں اہمیت و عزت نہیں دی جاتی ہے۔

بھاگیرتھی دیوی
بھاگیرتھی دیوی
user

قومی آوازبیورو

بہار میں بی جے پی کی پانچ بار کی رکن اسمبلی بھاگیرتھی دیوی نے جمعرات کو استعفیٰ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں انھیں اہمیت و عزت نہیں دی جاتی ہے۔ وہ ریاست کے باگھا ضلع کے رام نگر انتخابی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع بی جے پی لیڈروں نے ہر فیصلہ لینے کی پالیسی میں نظر انداز کیا، یہاں تک کہ ریاستی قیادت نے بھی ان کی شکایت پر کارروائی نہیں کی۔

بھاگیرتھی دیوی نے کہا کہ ’’جیسا کہ میں ایک دلت لیڈر ہوں، پارٹی میں میرے کوئی عزت نہیں ہے۔ میں 5 بار سے رام نگر اسمبلی حلقہ سے جیت رہی ہوں۔ یہ پہلے مغربی چمپارن ضلع کا حصہ تھا اور اب باگھا ضلع کے تحت آتا ہے۔ نئے ضلع باگھا کی تشکیل کے بعد بھی ضلع سطح پر کوئی لیڈر میری عزت نہیں کرتے، باوجود اس کے کہ میں پارٹی کی رکن اسمبلی ہوں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ایک سال پہلے میں نے اسی حلقہ سے آنے والے ریاستی صدر سنجے جیسوال سے شکایت کی تھی۔ انھوں نے مجھے باگھا ضلع کے لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، لیکن ان کا وعدہ کھوکھلا نکلا۔‘‘


بھاگیرتھی دیوی کا کہنا ہے کہ ’’میرے لیے وزیر اعظم نریندر مودی اور باگھا کے ووٹرس بھگوان ہیں۔ لوگوں نے مجھے ان کی خدمت کے لیے پانچ مربتہ منتخب کیا ہے۔ باگھا ضلع میں بی جے پی کی ایک کمیٹی کی تشکیل کے بعد سے اس کے اراکین کا ماننا ہے کہ میں ایک کمزور رکن اسمبلی ہوں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */