’دہلی میں بلڈوزر چلوا کر 60 لاکھ لوگوں کو بے گھر کرنا چاہتی ہے بی جے پی‘

دہلی میں غیر قانونی تعمیرات معاملہ پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی آمنے سامنے آ گئی ہے، جمعرات کو نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بی جے پی پر دہلی کو برباد کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈیکن ہیرالڈ 
تصویر سوشل میڈیا بشکریہ ڈیکن ہیرالڈ
user

قومی آوازبیورو

دہلی میں غیر قانونی تعمیرات معاملہ پر بی جے پی اور عام آدمی پارٹی آمنے سامنے آ گئی ہے، جمعرات کو نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بی جے پی پر دہلی کو برباد کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالوں سے کارپوریشن میں بی جے پی لیڈروں نے، کونسلروں نے، میئر نے، جونیئر انجینئروں نے غیر قانونی تعمیرات کو خوب منظوری دی اور خوب پیسہ کھایا، اور اب جاتے جاتے غیر قانونی تعمیرات کو ہٹانے کے نام پر دہلی کو تہس نہس کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بی جے پی کارپوریشن سے جاتے جاتے دہلی کو تہس نہس کرنا چاہتی ہے اور برباد کرنے کا پورا منصوبہ اب دھیرے دھیرے سامنے آ رہا ہے۔

اس دوران نائب وزیر اعلیٰ نے ایک ڈاٹا شیئر کیا اور بتایا کہ دہلی میں 1750 اَن اتھرائزڈ کالونیوں میں 14 لاکھ کنبوں کے 50 لاکھ لوگ رہتے ہیں اور بی جے پی کا منصوبہ یہاں بلڈوزر چلانے کا ہے کیونکہ یہ کچی کالونیاں ہیں، ریگولر نہیں ہیں اور اَن اتھرائزڈ ہے۔ بی جے پی کو بلڈوزر کی ٹُچی سیاست کرنی ہے اس لیے بی جے پی اب سبھی کو بے گھر کرنا چاہتی ہے۔


دہلی میں 860 جھگی-جھونپڑی کالونیاں ہیں جن میں 10 لاکھ لوگ رہتے ہیں۔ بی جے پی یہاں بھی لوگوں کو جگہ جگہ نوٹس دے رہی ہے۔ بی جے پی یہاں بھی بلڈوزر چلوا کر لوگوں کو بے گھر کرنا چاہتی ہے۔ بی جے پی نے اَن اتھرائزڈ ڈی ڈی اے کی کالونیوں میں 3 لاکھ لوگوں کو نوٹس دیا ہے اور توڑ پھوڑ کرنے والی ہے کیونکہ یہاں لوگوں کے گھروں میں چھوٹے الٹریشن ہیں۔

دراصل گزشتہ کچھ دنوں سے لگاتار دہلی میں تجاوزات پر بلڈوزر چلایا جا رہا ہے، جس کو لے کر بی جے پی اور عآپ آمنے سامنے آ گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */