بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے: اکھلیش

’بی جے پی عوام کو گمراہ اور اصلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سیاست کررہی ہے۔ بی جے پی حکومت’’ایونٹ منیجمنٹ کمیٹی‘‘ بن گئی جس نے اب’’گنگا یاترا‘‘ کا نیا ’ایونٹ‘ ایجاد کرلیا ہے۔‘

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ و سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہے لیکن سماج واد میں یقین رکھنے والے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

بدھ کو ایس پی لیڈر نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ بی جے پی کے بڑے بڑے لیڈر رام کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن اپنی زبان پر کوئی قابو نہیں رکھتے۔انکی پارٹی این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت کرنا بند نہیں کرسکتی کیونکہ بی جے پی ملک کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے لئے سبھی مذاہب،ذات و طبقات برابر ہیں ۔


ریاست میں عصمت دری،قتل و غارت گری کےبڑھتے واقعات پراپنی تشویش کا اظہار کرتے کہا کہ ملک میں ترقی کے نام پر ریاست کی حکومت پوری طرح سے ناکام ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت پرملکی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوٹ بندی سے لے کر جی ایس ٹی نے کاروباریوں کی ریڑھ توڑ دی ہے۔

سی اے اے پر سوال اٹھاتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بی جے پی عوام کو گمراہ اور اصلی مسائل سے توجہ ہٹانے کی سیاست کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت’’ایونٹ منیجمنٹ کمیٹی‘‘ بن گئی جس نے اب’’گنگا یاترا‘‘ کا نیا ’ایونٹ‘ ایجاد کرلیا ہے۔’’ گنگا تو میلی کی میلی ہی ہے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔