بی جےپی ملزم وزرا کو ہٹانے کی تکنیک کا استعمال کرتی ہے: موئیلی

بی جے پی سوچتی ہے کہ وزیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاکر لوگ ان کے خلاف الزامات کو بھی بھول جائیں گے۔

فائل تصویر یو این آئی
فائل تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ایم ویرپا موئیلی نے اتوار کو وزیراعلی بی ایس یدی یورپا کو اقتدار سے بے دخل کئےجانے کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی بھارتیہ جنتاپارٹی وزیروں کے خلاف بدعنوانی کے الزام سامنے آتے ہیں تو بی جے پی کے اعلی لیڈر وزیروں کو تبدیل کرنے کی تکنیک کا استعما ل کرتے ہیں۔

مسٹر موئیلی نے ریاست کے وزیراعلی کے عہدے کی تبدیلی کو بھگوا پارٹی کا داخلی معاملہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کی روایت کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سنجیدہ الزامات والے وزرا کو ہٹا رہے ہیں‘‘۔


صحت کے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن کو وزیر کے عہدے سے ہٹانے کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر موئیلی نے کہا کہ ڈاکٹر ہرش وردھن کو کووڈ 19 بد انتظامی کے سبب ہٹادیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ سابق آئی ٹی وزیر روی شنکر پرساد کو بھی ان کے خلاف لگائے گئے بدعنوانی کے الزامات کے سبب ہٹادیا گیا۔

انہوں نے کہا ’’بی جے پی سوچتی ہے کہ وزیروں کو ان کے عہدوں سے ہٹاکر لوگ ان کے خلاف الزامات کو بھی بھول جائیں گے‘‘۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔