بی جے پی ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش: ششی تھرور

ششی تھرور نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر بی جے پی ملک کو ہندو راشٹربنانا چاہتی ہے، انہیں نے کہا کہ کہ اصل میں حکمراں جماعت ہی ’ٹکر ے ٹکرے کینگ‘ ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتا: کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کے بغیر بھارتیہ جنتاپارٹی ملک کو ہندو راشٹربنانا چاہتی ہے۔ ششی تھرور کلکتہ لٹریری میٹ کے دوران تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اصل میں حکمراں جماعت ہی ٹکر ے ٹکرے کینگ ہے ۔جو ملک کو مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ٹکرو ٹکروں میں تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کے پاس کوئی بھی ترقیاتی ایجنڈہ نہیں ہے ۔حکمراں جماعت کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے کہ وہ ملک کو ہندو راشٹر بنانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمراں جماعت برٹش پالیسی پر گامزن ہیں جو عوام کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ٹکرے ٹکرے کینگ ‘‘ کا لفظ اپوزیشن جماعتوں پر حملہ کرنے کےلئے کیا جا رہا ہے۔


ششی تھرور نے کہا کہ مہاتما گاندھی پاکستان کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان کا آئین سیکولر دستور رہے گا اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی ۔تھرور نے کہا کہ ہندوستان کا دستور میں برابری اور مواقع سبھوں کو یکساں فراہم کی گئی ہے ۔ہندوستان کا دستور مذہب کی بنیاد پر شہریت کے حق میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں پہلی مرتبہ شہریت کےلئے مذہب کو بنیاد بنایا جارہا ہے ۔تمام مذاہب کے ماننے والوں کو شہریت کی بات کی جارہی ہے اور اس میں مسلمانوں کو باہر کردیا گیاہے۔ تروننت پورم سے ممبر پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ہندوستان کا دستور بتاتا ہے کہ پہلے ہم سب ہندوستانی ہیں ۔بی جے پی والے سوامی وی ویکانند کی بات کرتے ہیں مگر شگاگو میں دئیے گئے ان کے خطاب کو نظرانداز کردیتی ہے ۔سوامی نے دنیاکے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو بھائیوں اور بہنوں کے خطاب سے نوازا تھا ۔

ششی تھرور نے کہا کہ بی جے پی نے ہندوستانی شہریت کو تین ممالک اور 6مذاہب میں قید کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی ایکٹ میں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش سے آنے والے ہندو، جینی ، بدھشٹ ، سکھ ، عیسائی اور پارسی کو ہندوستانی شہریت دینے کی بات کئی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے 65فیصد عوام کے پاس دستاویز نہیںہے۔ایسے میں اگر این آروسی نافذ ہوجاتا ہے تو پھریہ لوگ کیا دیکھائےں گے ۔

تھرور نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ تغلقی انداز میں نوٹ بندی نافذ کی جس کی وجہ سے معیشت کو سخت نقصان پہنچایا گیا۔ اس کی وجہ سے ملک میں بے روزگار ی گزشتہ 40سالوں میں ریکارڈ پر ہے ۔کسان خودکشی کررہے ہےں ،مہنگائی آسمان چھورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مایوس کیاجارہا ہے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔