پاریکر ایمس میں داخل، گوا کی قیادت میں تبدیلی کا امکان

پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی صدر امت شاہ گوا کی پیچیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری رام لال کو وہاں بھیج سکتے ہیں۔

نئی دہلی: بی جے پی اعلی کمان گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر کے لمبے عرصے سے علالت کے مدنظر ریاست کی قیادت میں تبدیلی کر سکتی ہے۔ واضح رہے کہ بے حد نازک حالت میں انہیں علاج کے لئے دہلی کے ایمس لایا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق بی جے پی صدر امت شاہ گوا کی پیچیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پارٹی تنظیم کے جنرل سکریٹری رام لال کو وہاں بھیج سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ گوا میں مارچ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں اکثریت نہ ملنے پر بی جے پی نے اتحادی حکومت بنائی تھی اور اس وقت مرکز میں وزیر دفاع منوہر پاریکر کو وزیر اعلی بنایا تھا۔ وزیراعلی پاریکر کے ساتھ دو دیگر وزراء کی بھی صحت خراب ہے۔ اس درمیان پنجی سے

واضح رہے کہ منوہر پاریکر علاج کے لئے شمالی گوا کے کینڈولم میں واقع ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے جہاں ان کی حالت خراب ہونے کے بعد انہیں خصوصی طیارے کے ذریعہ دہلی کے ایمس میں لایا گیا۔

اس سے قبل سنیچر کو پاریکر شمالی گوا میں اپنے آبائی گھر گئے تھے اور گنیش پوجا میں شامل ہونے کے بعد اسپتال لوٹ آئے تھے۔ ان کے کابینی ساتھی سردیسائی اور سدن دھانولکر، بی جے پی کے ریاستی صدر ونے تیندلکر، مرکزی وزیر شری پد نائک اور بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری سدانند شیٹ تناوڑے نے ان سے اسپتال میں ملاقات کی تھی ۔پاریکر نے وزیراعظم نریندر مودی اور شاہ سے بھی فون پر بات کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول