سرکاری تقاریب میں ’نان ویج‘ کی ہوگی ’نو انٹری‘! پارلیمنٹ میں بل پیش

بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرویش صاحب سنگھ نے پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری تقاریب میں نان ویج کھانے نہ پروسے جائیں کیونکہ اس سے سبزی خور حضرات کو دقت ہوتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

سبزی اور گوشت کی لڑائی کو مزید طول دیتے ہوئے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا میں ایک ایسا بل پیش کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سرکاری تقاریب میں ’نان ویج‘ کھانے پر پابندی عائد کر دی جائے۔ یہ بل 28 دسمبر کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا اور پیش کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کا نام پرویش صاحب سنگھ ہے۔ مغربی دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے جمعہ کے روز اس تعلق سے پرائیویٹ بل پیش کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ سرکاری تقاریب میں گوشت سے بنی چیزوں کو پیش نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے سبزی خور حضرات کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔

28 دسمبر کو پرویش ورما نے نان ویج کھانوں پر سرکاری تقاریب میں پابندی عائد کرنے کے علاوہ بھی تین دیگر پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا۔ یہ تین دیگر بل قومی ترانہ بجنے پر لازمی طور سے کھڑا ہونے، مذہبی جذبات سے جڑے ناموں کے استعمال اور ساتویں سے دسویں درجہ تک ضمنی سبجیکٹ کی شکل میں ’ٹریڈیشنز اینڈ پریکٹیسز آف انڈیا‘ کو لازمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Dec 2018, 3:09 PM