گجرات: بی جے پی حکومت کے وزیرِ قانون کا الیکشن منسوخ کرنے کا حکم

جج پریش اپادھیائے کی عدالت نے فروری میں ہی اس معاملے کی سماعت مکمل کرلی تھی۔ انہوں نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چوڈاسما کے انتخاب کو خارج کردیا، حالانکہ وہ اس معاملہ میں اعلی عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے قدآور بی جے پی کے رکن اسمبلی اور ریاست کے وزیر تعلیم بھوپندر سنگھ چوڈاسما کو آج بڑا جھٹکا دیتے ہوئے احمد آباد ضلع کی دھولکا سیٹ پر انہیں الیکشن میں ملی جیت کو آج منسوخ کر دیا۔ بی جے پی کے سینئر لیڈروں میں سے ایک اور کافی رسوخ دار سمجھے جانے والے چوڈاسما نے 2017 میں ہوئے گزشتہ انتخابات میں کانگریس کے اشون راٹھوڑ کو محض 327 کو نہایت کم فرق سے شکست دی تھی۔

رٹرننگ افسر دھول جانی نے اس سے پہلے 429 پوسٹل بیلٹ کو خارج کرکے انہیں گنتی میں شامل نہیں کیا تھا۔ راٹھوڑ اس کے بعد عدالت پہنچے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پوسٹل بیلٹ کی بھی گنتی ہوئی ہوتی تو نتیجہ ان کے حق میں جاسکتا تھا۔ جج پریش اپادھیائے کی عدالت نے فروری میں ہی اس معاملے کی سماعت مکمل کرلی تھی۔ انہوں نے آج اپنا فیصلہ سناتے ہوئے چوڈاسما کے انتخاب کو خارج کردیا۔ حالانکہ وہ اس معاملہ میں اعلی عدالت میں اپیل کر سکتے ہیں۔


خیال رہے کہ سرخیوں میں رہنے والے معاملہ کی سماعت کے دوران ووٹوں کی گنتی کے سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوڈاسما کے پرسنل سکریٹری کو ووٹوں کی گنتی کے مرکز پر موبائل فون پر باتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ رٹرننگ افسر جانی کو بھی ان کے سلوک کے لئے عدالت نے سرزنش کی تھی۔

اسی معاملہ کو سپریم کو رٹ میں پہلے ہی چیلنج کرنے کی کوشش کرنے والے چوڈاسما کو ستمبر میں عدالت کے سامنے پیش ہونا پڑا تھا اور انہوں نے سپریم کورٹ جانے کے اپنے فیصلہ کے لئے عدالت میں افسوس بھی ظاہر کیا تھا۔ چوڈاسما کو گجرات بی جے پی کا ایک قدآور لیڈر سمجھا جاتا ہے۔ وہ تعلیم کے علاوہ کچھ دیگر محکموں کے بھی انچارج ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔