’’بی جے پی لیڈران مجھ پر مہاراشٹر حکومت گرانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں‘‘

شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ کچھ سینئر قائدین مجھ سے مسلسل ملاقات کر رہے ہیں اور مجھے اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ’ایم وی اے‘ کی حمایت جاری نہ رکھیں۔

سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
سنجے راؤت، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: ایک سنسنی خیز انکشاف میں شیوسینا کے ممبر پارلیمنٹ سنجے راوت نے پیر کے روز دعوی کیا کہ گزشتہ ایک سال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کچھ سینئر قائدین بالواسطہ طور پر انھیں وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی سربراہی والی مہاراشٹرا کی ریاستی مہا وکاس اگھاڑی حکومت گرانے کے لئے مجبور کر رہے ہیں۔

سنجے راؤت کا کہنا ہے کہ "کچھ سینئر قائدین مجھ سے مسلسل ملاقات کر رہے ہیں اور مجھے اس بات پر راضی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ ایم وی اے کی حمایت جاری نہ رکھیں کیونکہ انہوں نے اسے گرانے کی تمام تر تیاری کی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مجھے این سی پی اور شیو سینا کے 22 ممبران اسمبلی کی ایک فہرست بھی دکھائی اور بتایا کہ ان ارکین پر مقدمات چلائے جائیں گے، انہیں گرفتار کیا جائے گا اور انہیں حکومت چھوڑنے پر مجبور کیا جائے گا۔‘‘


تاہم ، سنجے راؤت نے واضح کیا کہ بی جے پی کی تمام کوششوں اور دھمکیوں کے باوجود سی بی آئی یا ای ڈی یا کسی اور ایجنسی کو استعمال کرنے کے باوجود، ریاست کی شیوسینا-نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس پارٹی والی مخلوط حکومت کو کوئی "نقصان تک نہیں پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی ہمارے ایک بال کو بھی دھکا لگ سکتا ہے۔

اس درمیان راوت نے اعلان کیا ہے کہ "یہ ایک سیاسی جنگ ہے اور ہم اسے صرف سیاسی طور پر لڑیں گے۔" ای ڈی کی طرف سے ان کی اہلیہ کو نوٹس بھیجنے کے بعد راؤت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "میرے ساتھ 'پانگا' نہ لیں… میں آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے کا شیوسینک ہوں… میں آپ سب کو بے نقاب کروں گا… میرے پاس بی جے پی کے 120 قائدین کی طرف سے کیے گئے گھوٹالوں کی ایک فہرست موجود ہے جس کی ای ڈی تفتیش کرسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */