بی جے پی لیڈر اور آر ایس ایس کے سابق پرچارک لا گنیشن منی پور کے گورنر مقرر

منی پور کے گورنر کا عہدہ 10 اگست کو نجمہ ہپت اللہ کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہو گیا تھا۔ سکم کے گورنر گنگا پرساد کو ریاست کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

لا گنیشن
لا گنیشن
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور تمل ناڈو کے سابق آر ایس ایس پرچارک لا گنیشن کو اتوار کے روز منی پور کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ راشٹرپتی بھون کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ’’صدر نے لا گنیشن کو ان کے عہدے کی ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے منی پور کا گورنر مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔‘‘

منی پور کے گورنر کا عہدہ 10 اگست کو نجمہ ہپت اللہ کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہو گیا تھا۔ سکم کے گورنر گنگا پرساد کو ریاست کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ گنیشن بی جے پی کی تمل ناڈو کی یونٹ کے جنرل سکریٹری کے طور پر تقرری پانے والے پہلے آر ایس ایس پرچارک تھے۔ انہوں نے قومی اور ریاستی سطح پر کئی عہدوں پر پارٹی میں کام کیا۔


لا گنیشن موجودہ وقت میں بی جے پی کی قومی کونسل کے رکن ہیں۔ انہوں نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں مدھیہ پردیش کی نمائندگی کی، جسے نجمہ ہپت اللہ نے خالی کیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */