چین پر انحصار کو فروغ دے رہی ہے بی جے پی: کانگریس

کابگریس پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کی چین پرست پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں تیزی سے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی پالیسیاں چین پرست ہیں اور اس کی انہی پالیسیوں کی وجہ سے چین پر مسلسل ہمارا انحصار بڑھ رہا ہے جو ملک کو ایک سنجیدہ خطرے کی طرف ڈھکیل رہی ہیں۔

کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل پر منگل کو کہا ’’بی جے پی چین کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری- ایف ڈی آئی کے ذریعہ سے کھلی سرمایہ کاری کی چھوٹ دے کر اس پر انحصار بڑھانے کا کام کر رہی ہے۔ ہندوستان میں چینی سرمایہ کاری میں مسلسل ہوتا اضافہ بی جے پی کے چین پر انحصار کی پول کھول رہا ہے۔‘‘


پارٹی نے کہا کہ بی جے پی کی چین پرست پالیسیوں کی وجہ سے ہی ملک میں تیزی سے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اور ہر سال اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں چینی ایف ڈی آئی 2014 میں 0.54 ارب ڈالر تھی جو 2019 میں بڑھکر 4.14 ارب ڈالر پہنچ گئی ہے۔ہندوستان میں چینی کمپنیوں کی بڑھتی سرمایہ کاری کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور بی جے پی حکومت کا چین پر بڑھتا انحصار ملک کو ایک بڑے خطرے کی طرف ڈھکیل رہا ہے۔

لداخ میں چینی فوجیوں کے ہندوستانی سرحد پر دراندازی کرنے کو بی جے پی حکومت کی چین پرست پالیسی کا نتیجہ بتاتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ چین گلوان وادی میں ہماری زمین پر قبضہ کر رہا ہے اور بی جے پی حکومت دہلی میرٹھ سڑک پروجیکٹ کے لئے چینی کمپنی کو 1126 کروڑ روپے کا ٹھیکا مختص کر رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔