بی جے پی محنت کشوں کے لئے ضرر رساں قانون بنا رہی ہے: اکھلیش

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کا کردار غیر انسانی ہے۔ سماج کو محنت کش، کمزور سماج اور اقلیتوں کے تئیں بی جے پی کا رویہ بے حسی کا ہے۔

اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو ین آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی (ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہفتہ کو کہا کہ سرمایہ داروں کا مفاد چاہنے والی بی جے پی حکومت مزدوروں کے لئے ضرر رساں قانون بنا رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے پارٹی دفتر میں 47 مزدور تنظیموں، سماجی کارکنوں،غریب سیکنڈری ٹیچروں، ریڑھی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کے مزدور نمائندوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسان۔ مزدور کے مفاد کے کوئی ترقی نہیں ہوسکتی ہے۔ آج مہنگائی کی مار سب سے زیادہ مزدوروں اور سماج کے کمزور طبقات پر پڑ رہی ہے۔ بی جے پی کی ترجیح میں سرمایہ داروں کا مفاد ہے۔ مزدوروں کے لئے ضرر رساں قانون بنائے جا رہے ہیں۔ ان کے حق اور وقار کے لئے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ حکمراں جماعت کے ذریعہ حرص اور اقتدار کا بڑھتا غلط استعمال جمہوریت کے لئے بڑا چیلنج ہے۔ بی جے پی کی سازشیں اب اجاگر ہوتی جا رہی ہیں۔ اس میں امید بندھی ہے کہ سال 2024 میں ملک میں جمہوریت کی بحالی ہوگی۔ سماج وادی پارٹی (ایس پی) مزدوروں کے ساتھ ہے۔ سماج وادی پارٹی حکومت میں مزدوروں کے مفاد میں کئی فیصلے کئے گئے تھے اور اسکیمات نافذ کی گئی تھیں۔


سابق وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا بحران میں لاک ڈاؤں کے دوران مزدوروں کو بے سہارا چھوڑ دیا گیا۔ بی جے پی حکومت نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ پیدل چلتے 90 مزدوروں کی موت ہوئی جو مزدور اپنے گاؤں جا رہے تھے۔ مزدوروں کو سماج وادی پارٹی نے مدد فراہم کی۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کا کردار غیر انسانی ہے۔ سماج کو محنت کش، کمزور سماج اور اقلیتوں کے تئیں بی جے پی کا رویہ بے حسی کا ہے۔ آج بی جے پی اپنے پروپیگنڈے سے لوگوں کو گمراہ کرنا اپنی حصولیابی مانتی ہے۔ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف سماج وادی پارٹی ہی جدوجہد کر رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی جمہوریت اور سیکولرزم کے لئے کمر بستہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */