بی جے پی نظم و نسق کی آخری رسومات ادا کر چکی ہے! یوگی حکومت پر اکھلیش یادو کا حملہ

اکھلیش یادو نے مار پیٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی نظم و نسق کی آخری رسومات ادا کر چکی ہے!

اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
اکھلیش یادو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: غازی آباد کے اندرا پورم میں واقع ہوٹل ’گرینڈ آئی آر ایس‘ میں باؤنسروں کی جانب سے کی گئی غنڈہ گردی کے بعد سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے یوگی حکومت پر سخت حملہ بولا ہے۔ اکھلیش یادو نے مار پیٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں بی جے پی نظم و نسق کی آخری رسومات ادا کر چکی ہے!

خیال رہے کہ غازی آباد کے ہوٹل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں اندرا پورم کے گرینڈ آئی آر ایس ہوٹل میں باؤنسر حملہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ الزام ہے کہ باؤنسروں نے پارٹی میں شامل لوگوں کو بری طرح زدوکوب کیا ہے۔ اس واقعہ میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ واقعے کے وقت خواتین چیخ رہی ہیں اور ہوٹل میں کہرام مچا ہوا ہے۔


ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے ہوٹل میں ہنگامہ آرائی کے بعد ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا اور کہا کہ اس بی جے پی نے نظم و نسق کی آخری رسومات ادا کر دی ہیں۔ انہوں نے لکھا ’’یوپی میں بی جے پی نے قانون ویوستھا کا انتم سنسکار کر دیا ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */