بی جے پی جموں وکشمیر میں صورتحال کنٹرول کرنے میں ناکام ہوئی ہے: محبوبہ مفتی

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے، حالات ٹھیک ہوگئے ہیں تو یہاں اور فوج کیوں منگائی جا رہی ہے یہاں کے مقامی لوگوں کو ہتھیار کیوں دیئے جا رہے ہیں‘۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

یو این آئی

سری نگر: پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا دعویٰ ہے کہ بی جے پی جموں و کشمیر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں نا کام ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہاں حالات ٹھیک ہیں تو پھر مزید فوج کیوں بلائی جا رہی ہے۔ موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جنوبی ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ ’اگر سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے، حالات ٹھیک ہوگئے ہیں تو یہاں اور فوج کیوں منگائی جا رہی ہے یہاں کے مقامی لوگوں کو ہتھیار کیوں دیئے جا رہے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’اس کا مطلب یہی ہے کہ بی جے پی یہاں کی صورتحال کو کنٹرول کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہوگئی ہے‘۔ محبوبہ مفتی کا الزام تھا کہ بی جے پی یہاں کے لوگوں کو اور زیادہ تنگ کرنا چاہتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔